21 اپریل 2015 - 10:30
صوبہ صعدہ پر سعودی حملے

یمن کے صوبے صعدہ کے علاقوں پر سعودی عرب کے جنگی طیاروں کے حملے میں متعدد شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے جنگی طیاروں نےصوبہ صعدہ کے حیدان علاقے پر دو مرتبہ حملہ کیا ہے اور رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا ہے۔ ان حملوں میں متعدد عام شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔ ان حملوں میں مران کے علاقے میں ایک ہی خاندان کے افراد کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں ایک بچہ اور دو عورتیں زخمی ہو گئیں۔ ان حملوں میں اس علاقے کے کئی تجارتی مراکز کو بھی کافی نقصان پہنچا ہے۔ سعودی جنگی طیاروں نے صوبہ صعدہ میں سرکاری عمارتوں پر بھی حملہ کیا ہے کہ جس کے نتیجے میں یہ مراکز تباہ ہو گئے ہیں اور آس پاس کے گھروں کو بھی کافی نقصان پہنچآ ہے۔

.......

/169